• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی نور جمال تھلہ کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت53سالہ اقبال خان ولد افسر کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او آصف منور کے مطابق مقتول رکشہ چلاتا تھا ،انہوں نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین