• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی تربیت کے لیے خواتین کوکردار ادا کرنا ہو گا، شبر رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعفر یہ الائنس پاکستان کے ایڈ یشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضانے ولادت حضرت فاطمہ ؑکی مناسبت سے انچولی میں منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا اہلبیت کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم واستقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار اور روشن تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے۔ معاشرے کی تربیت کے لیے خواتین کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گاجناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔
تازہ ترین