• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل نے لاء افسروں کی تقرری پر وزارت قانون سے وضاحت طلب کرلی

اٹارنی جنرل نے لاء افسروں کی تقرری پر وزارت قانون سے وضاحت طلب کرلی


اسلام آباد(صباح نیوز) اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد وزارت قانون کو خط لکھ کر نئے لا افسرز کی تقرری کے معاملے پر وضاحت مانگ لی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کوخط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں تقرری اٹارنی جنرل کا اختیار ہے، اخبارات کے ذریعے علم میں آیاہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں تقرریاں کی جارہی ہیں لہٰذا وزارت قانون اس بارے میں اپنے طور پر وضاحت جاری کرے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں معاملے کو زیر بحث لایا تو آپ نے وضاحت کی کوئی لا آفیسرز کو نکالا یا تعینات نہیں کیاجارہا اور ہمارے درمیان اتفاق ہوا کہ آئین کے مطابق کام کریں گے۔

اٹارنی جنرل نے وزیر قانون کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ آج اخبار میں شائع ہونے والی خبر نے ابہام پیداکررکھا ہے، وزارت قانون اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرے۔

تازہ ترین