آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


کوالالمپور(صباح نیوز)ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی گزشتہ ماہ بڑھی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرادیا ہے۔ملائیشیا کی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس میں انوار ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔عرب میڈیا کے مطابق 94سالہ مہاتیر محمد اور 72سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے 10 مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔94سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید