• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،400مقدمات کے فیصلے،3مجرموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے چوبیس فروری کو چار سو مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 529افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق173 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 29 اور منشیات کے67 مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے17اور منشیات کے 45 ، اسلام اباد میں منشیات کے ایک، سندھ میں قتل کے چھ اور منشیات کے سات، خیبر پختونخوا میں قتل کے 5اور منشیات کے گیارہ، بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے تین مقدمات کا فیصلہ ہوا،3 مجرموں کو سزائے موت، 12 کو عمر قیدجبکہ دیگر 32 مجرموں کو کل 69سال سات ماہ 26 دن قید اور 7883300روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، اسی طرح 119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 145دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی جبکہ152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 159مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 503گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے مجموعی طور پر 62مجرموں کو 31سال 19دن قید اور872503 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین