• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل کشی کے معاملے پر دوہرے عالمی معیارہیں ،مشاہد حسین

اسلام آباد ( وقائع نگار ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) اور آزربائیجان سفارتخانے کے زیراہتمام یونیورسٹی میں "نسل کشی کا خاتمہ اور امن اور انسانیت کے لئے متحد" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی سینٹر مشاہد حسین سید تھے، جبکہ سیمینار میں آزربائیجان، بوسنیا، ازبکستان،مراکش،تاجکستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کے سفراء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے خطاب کرتے ہوئے کہا انکا ملک اور عوام دل و دماغ سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا قائد اعظم کا ویژن تھا کہ مظلوم کا ساتھ دو،نسل کشی اور مذہب یا قومیت کے نام پر نسل کشی کے معاملے پر دوہرے عالمی معیارات ہیں۔بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک کا کہنا تھاکسی بھی ملک پر قبضہ کے لئے مقامی آبادی کی نسل کشی اہم ہتھیار ہے،بوسنیا پاکستان کی امداد کے بغیر باقی نہیں رہ سکتا تھا،پاکستان نے تمام شعبوں میں بوسنیا ہرزیگووینا کی مدد کی۔
تازہ ترین