• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت اور تعلیم کے شعبوں پر فوری توجہ کی ضرورت ہے، ماہرین

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ماہرین کے مطابق زچگی کے دوران نامناسب غذا کے باعث شرح اموات میں اضافہ اور تعلیمی سہولتوں کے فقدان نے حالات کو خرابی سے دو چار کر دیا ہے۔ پاکستان کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان سنٹر برائے فلانتروپری (پی سی پی) کے تعاون سے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کے دوران کیا۔شیلٹر ہومز پروجیکٹ سے متعلق وزیر اعظم کے فوکل پرسن نسیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو صحت اور تعلیم کے سلسلے میں خاموش ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ کا مقصد معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقے کو کچھ امداد فراہم کرنا ہے جو دو وقت کا کھانا بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی پارلیمنٹری سیکرٹری ، جویریہ ظفر نے کہا کہ انسان دوستی میں لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے اور ایف بی آر اور وزارت خزانہ کی مدد سے حکومت پہلے ہی مشکوک اکاؤنٹس کا سراغ لگانے اور ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے لئے احتساب کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔
تازہ ترین