• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈس ابیلٹی کونسل تشکیل دے تنظیم کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی نے حال ہی میں افراد برائے باہم معذوری کے حقوق کا بل منظور کیا ہے‘ جس کا مسودہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے 10جنوری کو ایوان میں پیش کیا تھا۔ کمیونٹی بیسٹڈ انکلوسو ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (سی بی آئی ڈی این) نے اس نئے قانون کا خیرمقدم کیا ہے۔ سید سردار احمد ‘ عاصم ظفر‘ ڈاکٹر ثروت‘ منزہ گیلانی‘ حیدر امتیاز‘ مس صائمہ‘ ناصر ڈار پیرزادہ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون افراد باہم معذوری کیلئے تعلیم‘ صحت‘ روزگار‘ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی سہولت تک رسائی کو یقینی بنانے میں مددگار ہو گا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جلداز جلد ڈس ابیلٹی کونسل تشکیل دی جائے جن میں افراد باہم معذوری کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے جو بصری‘ سماعتی اور جسمانی معذوروں کی نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس کونسل میں ان تین سیٹس کے ساتھ ایک اور سیٹ بھی شامل کی جائے جو افراد برائے ذیلی معذوری کے نمائندے کیلئے ہو۔
تازہ ترین