• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (وقائع نگار خصوصی )وزارت مذہبی امور نےحج درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ حج درخواستیں آج 25فروری سے چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی۔قبل ازیں چوبیس فروری کوحج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تیکنیکی وجوہات کی بنیاد پربینکوں کووصولی سے روک دیا گیا تھا۔ وزارت نےتمام شیڈول بینکوں کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تازہ ترین