• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی زد میں آ کر بیوٹمز کا طالبعلم جاں بحق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پرانا کلی اسماعیل پھاٹک پر چمن سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر بیوٹمز کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بیوٹمز کا طالب علم حیات اللہ جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے گزشتہ روز پرانا کلی اسماعیل شہباز ٹاون پھاٹک کراس کررہا تھا کہ اسی دوران چمن سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔ جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین