چین میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ملک بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 2663 ہو گئی ہے۔
چین سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کے کیسز دیگر ممالک سے بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں جب کہ چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2663 تک جا پہنچی ہے۔
چین میں کووڈ -19 سے مزید 71 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 508 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 77 ہزار 685 ہوچکی ہے۔
چین کے بعد کورونا وائرس جنوبی کوریا میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 60 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی ہے۔