• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا میں آج ہونے والا سیمینار بھارتی مظالم بے نقاب کرے گا،سردار محمود

جنیوا ( وقار ملک ) معروف کشمیری تھنک ٹینک و دانشور سردار محمود اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بیلجیم کے صدر مرزا مقصود جرال نے کہا کہ آج جنیوا میں بین الاقوامی تنظیم احرام بھارت کے ظلم کو بے نقاب کرے گی۔ معصوم کشمیری گزشتہ کئی برسوں سے بھارتی ظالم فوجی درندوں کے محاصرے میں ہیں اور ان کا حق آزادی چھینے ہوئے ہیں۔ نوجوان کی نسل کشی اور ظلم بربریت کا ایک بازار گرم کیے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تباہ و برباد کر کے رکھ دیا گیا، کشمیری ثقافت ختمُ کر دی گئی لیکن افسوس عالمی طاقتیں خواب خرگوش کے مزے میں ہیں، ان حالات میں جنیوا انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے مظالم پر سیمینار خوش آئند ہے۔برسٹر مجید ترمبو نے مشکل حالات میں یورپین یونین اور انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر رپورٹ منظور کروا کے کامیابی کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے جبکہ جنیوا میں آج کا سیمینار بھارت کو دن میں تارے دکھادے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا متنازع شہریت بل کروڑوں بھارتی مسلمانوں کے سروں پر لٹکتی تلوار ہے۔ 21ویں صدی کے مہذب دور میں مذہبی امتیاز پر مبنی بھارتی شہریت بل کی کوئی گنجائش نہیں۔ 18 کروڑ بھارتی مسلمان شہریت بل کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں کیونکہ اس بل کے مطابق ہر بھارتی مسلمان کو بھارتی شہریت کے لئے تحقیق و تفتیش کے طویل، پیچیدہ اور مشکل مرحلہ سے گزرنا ہو گا۔ بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا نام نہاد دعوی بے نقاب ہو گیا ہے صدر ٹرمپ مسلۂ کشمیر اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ایکشن لیں۔
تازہ ترین