• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی جانے والے برطانوی شہریوں کو خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ہدایت

لندن( مریم فیصل) کرونا وائرس سے متاثرہ اٹلی سے واپس آنے والے برطانوی شہریوں کیلئے حکومت نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جن میں 19 فروری سے اٹلی کے علاقے لمبارڈی اور وینیٹوسے واپس آنے والے شہریوں سے کہاگیاہے کہ اٹلی سے واپسی پر خواہ ان میں کرونا وائرس کی کوئی علامت موجود نہ بھی ہوتوبھی خود کو دوسروں سے الگ تھلگ ،گھرتک محدودرکھیں اور دوسروں سے ملنے جلنے سے گریز کریں، اور این ایچ ایس سے رابطہ کریں،ڈیلی مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ہدایت میں یہ بھی کہاگیاہے کہ جو لوگ اٹلی کے شمال میں کسی بھی علاقے میں گئے ہوں تو وائرس کی علامت محسوس ہونے کی صورت میں خود کو الگ تھلگ رکھیں،دوسری کٹیگری سے اٹلی کے شہر وینس، ملن، پیسا، فلورنس ،جینوا اور بولونگا اس کااطلاق لیک کومو، اور لیک میگیور جانے والے ہزاروں برطانوی شہری متاثر ہوں گے،اس سے اٹلی کے شمالی علاقوں کی تفریح گاہ جانے والے بھی متاثر ہوں گے۔
تازہ ترین