• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے،قاری محمد عثمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ 27 فروری کو ہونے والا تحفظ آئین پاکستان جلسہ عام سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ مولانا فضل الرحمٰن 27 فروری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عائشہ محمدی کالونی، جامعہ صدیقیہ سرجانی ٹاؤن میں اجتماعات سے خطاب،مختلف مدارس کے دوروں اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کے موقع پر کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ 27 فروری کو تاریخ ساز آئین پاکستان کانفرنس سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہے۔ اہلیان کراچی اور تمام طبقات کے افراد اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کو شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے۔ معیشت ڈی ویلیو ہوتے ہوتے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ آئے روز مہنگائی اور بیروزگاری کے ڈرون بم گرائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین