• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے تحت یکم مارچ کو خواتین کا ہونے والا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ یہ جلسہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی خواتین پاک سر زمین پارٹی کیساتھ کھڑی ہیں، یہ جلسہ ہر خاتون کی آواز بنے گا، ہم کسی زبان کے نام پر سیاست نہیں کر رہے بلکہ انسانیت کی خدمت کے لئے کررہے ہیں ،عوام یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈناظم آبادمیں ہونےوالےجلسے عام میں شرکت یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاروق گراؤنڈ میں علاقے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام قومیتوں، زبانوں اورمذاہب کے ماننے والے پی ایس پی کے پرچم تلے متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ، اس موقع پر علاقے کے معززین نے پاک سر زمین پارٹی کے زیر انتظام خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے جلسے کو خوش آ ئند قرار دیا اور جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی،بعد ازاں چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے الفاروق گراؤنڈ کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا۔
تازہ ترین