• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت اپنی رپورٹس کی نفی کر رہی ہے،طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا ہے اس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی ہی رپورٹس کی نفی کررہی ہے،مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے اپنا ہی فیصلہ چیلنج کیا اور یوٹرن لیا ہے۔ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ دیکھیں دو مختلف چیزیں ہیں ایک تو پنجاب نے جو سفارش کی ہے وہ واضح طور پر عدالت میں جائے گی کیونکہ جو ضمانت ہے وہ تو عدالت سے ملی ہو ئی ہے حکومت جو کر سکتی ہے وہ تو ای سی ایل کا فیصلہ کر سکتی ہے ضمانت میں ان کی جو رائے ہو گی وہ عدالت میں جائے گی مگر فیصلہ تو عدالت کا ہوگا ، میڈیکل گراؤنڈز پر جو بھی ان کی میڈیکل conditionہے اس کی بنیاد پر ان کی ضمانت میں توسیع ہو گی یا نہیں ہو ، حکومت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ ای سی ایل پر ڈالے یا ای سی ایل سے نکالے مگر یہ انھوں نے غالباً اپنا ہی فیصلہ جو ہے چیلنج کیا ہے اور یوٹرن لیا ہے میاں صاحب کی جو دل کی تکلیف ہے دل کی شریانوں کی تکلیف ہے جو پلیٹ لیٹس کی کمی ہے ، جو کڈنی کی تکلیف ہے جو شوگر کی پیچیدگیاں ہیں وہ تو ساری وہیں ہیں انھی بنیادوں پر انھوں نے ان کو ای سی ایل سے نکالا اور بھیجا تھا پہلے انگلستان اب وہ کہہ رہے ہیں جو وہ پہلے بھی عندیہ دے رہے تھے کہ ہماری آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ہمیں غلط بتایا گیا اوروہ غلطی سے چلے گئے بڑی عجیب سی بات لگتی ہے۔ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی پنجاب حکومت سے کسی اچھے کی امید نہیں تھی اور آپ کو یاد ہو گا کہ ہم پنجاب حکومت کے بجائے اسی لئے کورٹ گئے تھے اور کورٹ نے بھی کہا تھا کہ آپ پہلے پنجاب حکومت کے پاس کیوں نہیں گئے تو ہم نے یہی کہا تھا کہ یہ جانب دار ہیں یہ ہمارے سیاسی مخالف ہیں اسی لئے ہم کورٹ گئے اورکورٹ نے ہمیں ضمانت دی ، اب پھر پنجاب حکومت نے وہی کام کیا ہے ۔
تازہ ترین