ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا ہے کہ انہیں اور دیگر پولیس افسران کو صوبائی وزراء امتیاز شیخ اور سعید غنی سے خطرات لاحق ہیں۔
ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ایک خط لکھا ہےجس میں انہوں نے خود پر اور دیگر پولیس افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد نے خط میں کہا ہے کہ صوبائی وزراء امتیاز شیخ اور سعید غنی کے کھلے عام دھمکی آمیز بیانات کی روشنی میں خود کو اور پولیس افسران کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
خط کے متن کے مطابق صوبائی وزراء نے پولیس افسران سے متعلق کہا ہے کہ وہ انہیں دیکھ لیں گے، خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ سیاستدانوں کے ان بیانات کے بعد کچے میں موجود ڈاکو پولیس افسران کو حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر رضوان کا خط میں کہنا تھا کہ کچے میں موجود ڈاکوؤں کو سیاستدانوں کی حمایت حاصل ہے۔