• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی بیماری پر حکومتی اعتراض بے بنیاد ہے، رانا ثناء

رانا ثنا اللہ کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی گھٹیا پراپیگنڈا کیا گیا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔

رانا ثنا نے بتایا کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے پارٹی صدر شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔

تازہ ترین