• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ تعین کرنا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی رپورٹس جعلسازی سے تیارکرائی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کی صورت میں اس میں کون کون ملوث ہے؟ اس معاملے میں آزادکمیشن بٹھانا ہو گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی گھٹیا پراپیگنڈا کیا گیا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔

رانا ثنا نے بتایا کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے پارٹی صدر شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔

تازہ ترین