• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھی پی ٹی آئی کا ہوگا: شہریار آفریدی


وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہر یار خان  آفریدی نے کہا ہے کہ جلد ہی سندھ بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اینٹی نارکوٹکس پالیسی نہیں تھی، 2013 میں خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کے بعد ہماری پالیسیز پر تنقید ہوئی۔

شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ  افغانستان اور ایران پر فینسنگ کے بعد منشیات کے روک تھام میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم بل لارہے ہیں جس میں ہر صوبے کا مینڈیٹ ہوگا، انہوں نے اسپتالوں میں ریہیبلیٹیشن سینٹر بنانے اور وہاں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانےکی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ٹی وی پر مذاق اڑایا گیا، میرے خلاف مہم چلائی گئی کہ جان اللہ کو دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے نہیں سنا وہ بھی سن لیں،جب آپ حق کے لیے کھڑے ہوں گےتو  آپ کو ڈرایا دھمکایا جائے گا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کھڑے رہنا ہے جیسے جناح کھڑے رہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج ہندوستان کا ہرمسلمان یہ کہتا ہے کہ جناح ٹھیک تھے، آج قائد اعظم اور علامہ اقبال سے ہمارا تعلق ختم ہوگیا ہے۔

تازہ ترین