• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینبرا کا ڈریسنگ روم ’دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کامیابی پر پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈریسنگ روم میں جشن منایا۔

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔

اس شاندار کامیابی کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم نے کینبرا کے ڈریسنگ روم میں زبردست جشن منایا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے مل کر ملی نغمہ گایا اور ڈریسنگ روم ’دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی میچ میں کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے جس کے اچھے نتائج دیگر میچز میں دیکھنے کو ملیں گے۔

تازہ ترین