کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے جلالی بابا مزار کے قریب گھر سے بچی کی لاش ملی ہے، ریسکیو اداروں کے مطابق بچی کی گردن پر دوپٹے کے نشانات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی موت کیسے ہوئی پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوگا جبکہ پولیس ابھی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی گردن پر دو پٹے کے نشانات ہیں جبکہ بچی کی موت کے وقت گھر پر اس کی نانی موجود تھی۔
پو لیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی بیان میں نانی نے بتایا ہے کہ بچی کے ماں باپ کام پر گئے ہوئے تھے۔