پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اس ایونٹ میں غیر ملکی کرکٹرز کے علاوہ غیرملکی کمنٹیٹرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پاکستان میں موجود ہیں جو کہ پی ایس ایل کے مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور بہت خوش بھی ہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی اینکر ایرن ہالینڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰه کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی جس کی تصویر بھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سرفراز احمد کا بیٹا انہیں دکھا رہا ہے کہ وہ اپنی وکٹ کیپنگ کس طرح بہتر کرسکتی ہیں۔
غیرملکی خاتون اینکر کی سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔