• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹا تھنبرگ نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا

لندن (ایجنسیاں)ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اپنا رول ماڈل قرار دیا ہے۔گریٹا تھنبرگ نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ملالہ ان کی رول ماڈل ہیں۔دوسری جانب ملالہ یوسف زئی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گریٹا ان کی ایسی دوست ہیں جن کے لیے وہ اسکول کا ناغہ کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 15سالہ گریٹا تھنبرگ ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن ہیں جو ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کے مسائل کے حل اور صاف ستھرا ماحول قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کو مشکل پیش نہ ہو۔جب کہ ملالہ یوسف زئی بچیوں کی تعلیم اور ان کے حقوق کی آواز ہیں۔ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ملالہ یوسفزئی اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔
تازہ ترین