آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور قلندر کو صرف یہ کھلاڑی شکست سے بچاسکتا ہے،اسد صدیقی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی نے اہلیہ زارا نور عباس پر بنا ایک میم شیئر کردیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس اکثر ایک دوسرے کیلئےمزاحیہ و طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔اسد صدیقی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں زارا نور کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک سین کی تصویر ہے۔تصویر میں پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی مسلسل شکست پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز کو صرف ایک یہ کھلاڑی شکست سے بچا سکتا ہے۔اسد کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ٹوئٹ ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا ہے جنہوں نے یہ ٹوئٹ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز کی شکست کے بعد کیا تھا۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں اب تک کامیابی سمیٹنے میں ناکام رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجودہے۔

دل لگی سے مزید