• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ایس پی راول ڈویژن رائے مظہراقبال نے بتایاکہ پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سپیشل چیکنگ کی جارہی ہے ، ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو چیک کیا جس میں دو افراد مطیع اللہ اور محمدیعقوب سوار تھے گاڑی سے چیکنگ کے دوران 7 رائفلیں 44بور،3رائفلیں 223بور،6پستول9ایم ایم اوربھاری مقدار میں ایمونیشن برآمدکرلیاگیا ۔گرفتارملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین