• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل،میٹرو بس سروس صرف ٹیموں کی آمد اور روانگی کےموقع پر معطل ہو گی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پی ایس ایل کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کیلئے میٹرو بس سروس دوگھنٹے کی بجائے صرف ٹیموں کی آمد اور روانگی کےموقع پر تھوڑی دیر کیلئے معطل ہوا کرے گی۔جبکہ میچ والے دن شمس آباد اسٹیشن کو بند رکھا جائے گا۔میٹرو سروس ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دوسرے دورےکےموقع پر میٹرو سروس ٹیم کی آمد اور روانگی کے موقع پر دو دو گھنٹے تک معطل رکھی گئی تھی مگر پی ایس ایل میں ایسا نہیں ہوگا۔
تازہ ترین