آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کرتارپورراہداری محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور (شوبز رپورٹر) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دروازے سکھ بھائیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اقلیتوں کی آزادی و احترام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کرتارپور راہداری منصوبہ اس دعوے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمرا میں خیر سگالی دورے پر پاکستان آنے والے برطانوی نژ اد سکھ سائیکل سواروں کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہو ئےکیا۔ ستونت سنگھ کی قیادت میں تین سکھ سائیکلسٹ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو ناقابلِ بیان ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئےکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دن سے بھارت میں مودی سرکار کی ایماء پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

لاہور سے مزید