کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی نے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ کارروائی کے دوران سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی جانب سے سپریم کورٹ کے معزز ججوں پر عدم اعتماد اور ان کی ساکھ پر سوال اٹھانے کے اعترافی بیان نے وفاقی وزیر قانون کے اعانت جرم کے کردار کو بے نقاب کیا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری بار نے بلوچستان کے تمام نمائندہ بارز کی جانب سے سپریم کورٹ میں پاکستان بار کونسل کی طرز پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔