• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 199 افرادکو ریسکیو کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122نے گزشتہ 24گھنٹوں میں 218 ایمرجنسیز میں 199 لوگوں کو ریسکیو کیا،ان ایمرجنسیز میں 210ملتان میں جبکہ 8شجاع آباد میں اٹینڈ کی گئیں،ملتان میں 64ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 63مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 49مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 14مریضوں کو نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیا،121 میڈیکل ایمرجنسیز میں 118 ملتان میں جبکہ 3شجاع آباد میں پیش آئیں، میڈیکل ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 108 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 53 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 52 کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔
تازہ ترین