• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ڈی ایم سی کا ملازم جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے ڈی ایم سی ویسٹ کا ملازم جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے دوران ڈاکو اپنی ہی گولی سے زخمی ہو گیا جسے علاقہ مکینوں نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون نمبر5 الخدمت اسپتال اور رینجرز چوکی کے عقب میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی ویسٹ کے ملازم 40سالہ اسد علی ولد زاہد حسین کو فائرنگ کر کےشدید زخمی کردیا، زخمی ڈی ایم سی ملازم اسد علی کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک گولی ملزم محمدولد ہادی کو لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا، جسے علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول،گولیاں اور چھینے ہوئے 5موبائل فونز بر آمد کر لئے ، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے ۔

تازہ ترین