• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، جمالی گوٹھ کے قریب اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کاقتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سپر ہائی وےجمالی گوٹھ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،پولیس کاکہناہے کہاابتدائی معلومات سےقتل ذاتی دشمنی لگتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود جمالی گوٹھ بسم اللہ ہوٹل کے نزدیک عبدالرحمٰن اسٹیٹ ایجنسی کے باہر موٹر سائیکل سوار 3مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرارہو گئے ،فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنسی کا مالک64 سالہ نصیر الدین ولدشادی خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،پویس کے مطابق مقتول اسٹیٹ ایجنسی کا مالک تھا اور اپنے دوست کے ساتھ بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔

تازہ ترین