• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد صوبے میں میٹرک کے جاری امتحانات آج سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق میٹرک کے نویں جماعت کے 5 اور دسویں جماعت کے 4 پرچے ہونا باقی ہیں۔

اس کے علاوہ دسویں جماعت کے فزکس، بیالوجی اور کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحان بھی ہونا ہیں۔

محکمہ تعلیم کامزید کہنا ہے کہ امتحانات ملتوی ہوجانے کے بعد میٹرک کےباقی رہ جانے والے پرچوں کے شیڈول کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ اقدام کورونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین