• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاندھی کو آر ایس ایس تنظیم نے مارا تھا، عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ گاندھی کو آر ایس ایس تنظیم نے مارا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 27 فروری کے تاریخی دن سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پچھلے سال آج کے دن پاکستان فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کر بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔

صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کے دوران کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، کشمیر پاکستان کا نہ ختم ہونے والا ایجنڈا ہے ، جو آج صورتحال ہے وہ بے انتہا پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ قائد اعظم نے بہت پہلے ہی دوقومی نظریہ کےبارے میں بتا دیا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان انڈیا کو تباہ نہیں کرے گا، انڈیا خود اپنے آپ کو تباہ کرے گا، بہت دکھ ہوتا ہے دیکھ کر جو کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے، جب بھی لوگوں کو پولرائز کیا جاتا ہے،تو اس کا اثر نسلوں میں رہتا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،  ہماری تاریخ اور اصول اکٹھے ہیں۔

تازہ ترین