• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: کورونا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

فیصل آباد میں کورونا وائرس کا شکار مشتبہ مریض سامنے آ گیا، جسے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس الائیڈ اسپتال ڈاکٹر خرم الطاف کے مطابق نوجوان چین کے شہر ووہان میں زیرِ تعلیم ہے اور چند روز قبل ہی چین سے پاکستان واپس آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زکام ہونے پر اسے الائیڈ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو ایئرپورٹ پر مکمل اسکریننگ کے بعد کلیئر کیا گیا تھا تاہم دو روز قبل زکام ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص کے نمونے رپورٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین