• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا، وزیراعلیٰ کےپی کی فواد چوہدری کو شاباش

اس کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا، وزیراعلیٰ کےپی کی فواد چوہدری کو شاباش


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اینکر کو تھپڑ مارنے پر شاباش دے دی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات شوکت یوسفزئی اور مشیر ضیااللّٰہ بنگش بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  محمود خان نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ نے اُس کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا ہے۔

شوکت یوسفزئی بولے کہ یہ کوئی طریقہ ہے انسان کا بچہ ہی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر کے ساتھ مکالمے کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ ’ریٹنگ کے لیے آپ کہہ رہے ہیں کہ میری فوٹیجز ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اسے کہا کہ کیا تمھارا اپنا کوئی گھر بار نہیں ہے۔‘

تازہ ترین