• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھٹیا سوچ والا وزیر اعظم مسائل کیا حل کرے گا؟ شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم کی سوچ گھٹیا ہو کہ جیل میں کوئی کیا کھا رہا ہے، کس طرح رہ رہا ہے، وہ عوام کے مسائل کیا حل کرے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیب نے آج تک نہیں پوچھا میں ٹیکس کتنا دیتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ میرے مقدمے کی سماعت براہ راست ٹی وی پر دکھائی جائے۔ جب بھی نیب نے بلایا تمام سوالوں کے جواب دیے۔ میں نے اپنابیس سال کا ڈیٹا نیب کو دیا حالانکہ اس کی کوئی قانونی ضرورت نہیں تھی۔ میری گرفتاری بد نیتی پر مبنی تھی۔

انہوں نےعمران خان، عارف علوی اور کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جواب دیں کہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انجینیرنگ کا ادارہ ہے، یہ ملک کی معیشت کھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ ناپسندیدہ فیصلوں کا حصہ ہوں۔

تازہ ترین