• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیاں اغواء

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔ اسلام آباد سے بھی ایک لڑکی اغواء ہو گئی۔تھانہ رتہ امرال کو محمد عثمان نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے جگایا کہ (ع)بیٹی موجود نہیں ۔ تھانہ رتہ امرال کو محمد اسلم نے بتایاکہ میری17سالہ بیٹی (ز) بی بی کو محمد اعظم اور اس کے ماموں حمید نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ بنی کوشہزاد انور نے بتایا کہ اس کی23سالہ بیٹی (م) گھر سے سودا سلف لینے گئی جس کو خرم شہزاد اور الیاس ایک نامعلوم عورت کے ہمراہ اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو محمد بشارت نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) عمر 15 سال گھر سے گئی جوتاحال واپس نہ آئی ۔ تھانہ صدربیرونی کو شہزادہ نے بتایا کہ حامد علی اور2نامعلوم ملزمان میرے گھر آئےجو میری14سالہ بیٹی کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے اور جاتے ہو ئے گھر سے 40ہزار روپے اور 2تو لے طلائی زیورات بھی صندوق سے نکال کر لے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے برما ٹائون سے بیس سالہ دوشیزہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پو لیس نے مغویہ (ع) کے والد محمد ثاقب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین