• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درباربی بی پاک دامن کی تزین وآرائش،رپورٹس 12مارچ کو طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درباربی بی پاک دامن کیتزین وآرائش کے معاملہ پر چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے 12 مارچ کو رپورٹس طلب کرلیں عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کہاں ہیں، اپنے محکمہ کے اہلکاروں کو دیکھا کس طرح کام کررہے ہیں کام کسی کو کہا جاتا ہے اور آگے کسی اور طرف بھجوا دیا جاتاہےسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے عدالت کے روبرو معذرت کر لی اور عدالت کو بتایا کہ زونل چیف انجینئر کا تبادلہ ہونے کی وجہ سے سائٹ پر نہیں جاسکا، عدالت نے ہدائت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سوالات کے تفصیلی جواب داخل کر یں۔
تازہ ترین