• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کوئٹہ (این این آئی) محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماہرین ، نرسنگ اسٹاف ، پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملے کی چھٹیاں ، ڈیپوٹیشن اور ٹریننگ منسو خ کردیں ہیں جبکہ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملے کی موجودگی کویقینی بنائیں جبکہ عملے کی غیر حاضری سے متعلق کنڑول روم ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو بھی مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سیکرٹری صحت نے احکامات کی تعمیل نہ کرنے والوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں ۔
تازہ ترین