• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی انقلابی لیگ کا مہنگائی بچوں سےجنسی زیادتیوں کیخلاف انقلاب مارچ کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان عوامی انقلابی لیگ نے مہنگائی ، نو عمر بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات اور قومی اداروں کے سیاسی مداخلت کیخلاف انقلاب مارچ کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ، سول سوسائٹی اور عوام سے شرکت کیلئے دعوتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ پشاور پریس کلب میں پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے مرکزی صدر عطاء اللہ خان آفریدی نے پارٹی کے جنرل کونسل سپیکر نیاز علی ، عصمت اللہ ، نقیب اللہ اور خان انورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی عوامی مسائل سے کنارہ کشی ، قومی اداروں کی سیاسی مداخلت ، عدالتی فیصلوں پر عدم عملدرآمد، انصاف میں تاخیر ، جبری گمشدگیوں ماورائے عدالت سزائوں ، میڈیا پر پابندیوں طلبہ و لیبریونیز پر پابندیوں اورنو عمر بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات سمیت دیگر مسائل کیخلاف 9 اپریل کو دس بجے صبح قیوم سٹیڈیم سے خیبر پختونخوا اسمبلی تک مارچ کرینگے۔
تازہ ترین