• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر کی پاکستان میں کام نہ کرنے کی دھمکی

فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر کی پاکستان میں کام نہ کرنے کی دھمکی


معروف سو شل میڈیا سائٹس فیس بک، گوگل، ٹوئٹر نے پاکستا ن میں کا م نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور پاکستانی مارکیٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی اخبار کے مطابق فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر نے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا، جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکومت کے انٹرنیٹ سے متعلق مجوزہ قوانین ان کے لیے پاکستانی صارفین کو سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل کر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی دو ماہ میں حتمی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین