کراچی (اسٹاف رپورٹر) احمد جان سندھ فٹ بال ریفریز ایسو سی ایشن کے صدر جبکہ یونس لعل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ جمعے کو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہوئے ۔ نتائج کے مطابق صدر احمد جان، جنرل سیکرٹری یونس لعل، جوائنٹ سیکرٹری راشد عبداللہ جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں ٹھٹہ سے ایم جاوید، البیلا جمالی، ایم علی، وارث خارانی، فاروق، فقیر شامل ہیں۔