فتح جنگ (نمائندگان جنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ذہنی طور پرابھی تک اپوزیشن میں، کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں،گزشتہ ڈیڑھ دو سالوں میں حکومت نے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا نیب اور دیگر اداروں کو سیاسی مخالفین کوانتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم ذہنی طور پر ابھی تک اپوزیشن میں اور کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔