لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفارت خانہ نے میڈیاسے اپیل کی ہے کہ کرنا وائرس سے متعلقافواہوں سےپرہیز کیا جائے اورصرف مستندخبروں اورمعلومات کوآگےبڑھایاجائے، لاہور میں قائم ایرانی قونصلیٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کرنے کی راہ پر گامزن ہے ، ایرانی حکومت نے اس وائرس کے پہلے کیس کی نشاندہی کرتے ہی میڈیا اور عام لوگوں کو آگاہ کردیا تھا ، ایرانی حکومت نے اس سے نمٹنے کا منصوبہ بنایا اور ضروری تیاری کرلی گئی۔