• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ کورٹ: شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنیکا حکم

شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنیکا حکم


لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔ بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ۔بینک کے وکیل احسن مسعود کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف نے بینک سے 2کروڑ 54 لاکھ قرض لیا لیکن قرض واپس نہیں کیا گیا ۔عمران علی یوسف نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 قسطیں ادا کی گئیں ۔عمران علی یوسف کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی ۔دلائل کے بعد عدالت نے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیدیا،عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ6لاکھ کی ڈگری جاری ہوئی۔

تازہ ترین