• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان، 709پاکستانیوں کی ایران سے واپسی، 542 قرنطینہ منتقل

تفتان، 709پاکستانیوں کی ایران سے واپسی، 542 قرنطینہ منتقل 


تفتان/نوکنڈی (نامہ نگاران) ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ہفتے کو 709 افراد پاکستان میں داخل ہوئے اور ان تمام افراد کی سکریننگ کے بعد امیگریشن کی گئی، تفتان لیویز حکام کے مطابق ان مسافروں میں 542 زائرین شامل ہیں جن کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی 7 سے 10 دنوں تک سکریننگ کی جائیگی، ڈی ایچ او چاغی عبدالغنی بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ اگر ان میں کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر نہ ہوئیں توان کو گھروں کو روانہ کردیا جائیگا، کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل نے بتایا کہ راہداری گیٹ کھول دیا گیا ہے ، دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے تفتان میں بارڈر ٹریڈ آج آٹھویں روز بھی بند رہی ،جس کی وجہ سے ہزار وں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ واحد سرکاری بینک کو بھی کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین