ایران میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں ایرانی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 385 ہوگئی ہے۔