• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا، 31فوجی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جنوبی کوریا میں31 فوجی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں اب تک کوروناوائرس کے 4 ہزار812 کیسز کی تصدیق ہوچکی ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سیئول میراتھون منسوخ کردی گئی ۔

یاد رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 117 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 117 ہوگئی


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس سے اب تک امریکا میں 6، ایران میں 66، اٹلی میں 52 اور جنوبی کوریا میں 29 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔