• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی کی اچانک موت کے بعد معنی خیز پوسٹ وائرل

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست ہریانہ کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں اچانک چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا سروہی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اِنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

صحت مند اور تندرست دیویانکا سروہی کی جہاں اچانک موت پر متعدد سوالات اُٹھ رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا پر ان کی ایک پوسٹ بھی وائرل ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا کے انتقال کے بعد جون 2023ء کی ایک پرانی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں اُنہوں نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ لکھا تھا ’شیو مجھے اپنے ساتھ لے چلو۔‘

اس پوسٹ پر بھارتی میڈیا اور اداکارہ کے مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دیویانکا اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کے سبب اچانک موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کی اچانک موت کو ڈپریشن اور خودکشی سے جوڑنے کی بھی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ دیویانکا سیروہی نے اپنے مختصر کیریئر میں 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مقبول رہی۔ 

سوشل میڈیا پر بھی ان کے 1.3 ملین سے زائد مداح تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید